18 مارچ، 2025، 10:02 AM

امریکہ نے ہم سے ایران سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا، عراقی وزیر خارجہ 

امریکہ نے ہم سے ایران سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا، عراقی وزیر خارجہ 

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا ہے کہ امریکہ نے عراق سے ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے تہران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں موصول ہونے والے پیغامات سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیلی حکومت عراق پر سلسلہ وار حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری سفارتی ترجیح عراق کو جنگ کے خطرے سے دور رکھنا ہے۔

انہوں نے خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق، اپنی جغرافیائی حیثیت کے پیش نظر تہران کے خلاف کسی ممکنہ جنگ کے مضمرات سے پریشان ہے۔

News ID 1931185

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha